عمران خان سے قطر کے نائب وزیراعظم کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو

Last Updated On 19 October,2018 10:15 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) دونوں مہمانوں نے امیر قطر کی جانب سے وزیرِاعظم عمران خان کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے قطر کے نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان کا وزیرِاعظم عمران خان سے ملاقات میں کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں، خوشحالی اور ترقی کیلئے پاکستان کیساتھ تعاون جاری رہے گا۔ قطری نائب وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ امید ہے پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت میں اضافہ ہو گا

وزیرِاعظم عمران خان نے ایک لاکھ پاکستانیوں کو قطر میں نوکری دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ قطر زراعت اور لائیو سٹاک سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ پاکستان سے ایک لاکھ افرادی قوت کو قطر بلانے کے فیصلے پر جلد عملدرآمد ہو گا۔

شیخ محمد بن الرحمان نے امیر قطر کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔ اس موقع پر وزیرِاعظم نے بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امید ہے پاکستان اور قطر کی درمیاں تعلقات میں مزید اضافہ ہو گا۔