ملتان: دکان کے گودام میں آتشزدگی، ریسکیو اہلکاروں‌ نے آگ بجھا دی

Last Updated On 21 October,2018 03:52 pm

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں گھنٹہ گھرچوک کےقریب گودام میں آگ لگ گئی ریسکیو 1122 کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی اور جان توڑ کوششوں‌کے بعد بالآخر کامیاب ہو گئے.

ملتان کے مشہور بازار گھنٹہ گھر چوک کے قریب واقع دکان کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی، بتایا گیا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ دھواں پھیلنے پر ریسکیو1122 کو اطلاع کی گئی جو جائے واقعہ پر فوری طور پر پہنچ گئی۔

آتشزدگی کے مقام پر ریسکیو 1122 کی 4 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں اور اہلکاروں نے جان توڑ کوششوں کے بعد بالآخر کامیاب حاصل کر لی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔