لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ن لیگی حکومت نے4اضلاع میں ہیلتھ کارڈ جاری کئے، نہ سروس کااجرا ہوا او رنہ ہی پریمیم جاری ہوا، گزشتہ دور کا واجب الادا پریمیم 68 کروڑ روپے موجودہ حکومت کو ادا کرنا پڑے گا۔
وزیر صحت پنجاب سابق حکومت کے ہیلتھ انشورنس کارڈ سے متعلق حقائق منظر عام پر لے آئیں، ڈی جی خان ، راجن پور ،ملتان سمیت چار اضلاع میں عوام کوصحت کارڈ ملے سہولت نہ مل سکی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ جب کمپنوں کو پریمیم جاری نہ ہو اور سروس کابھی اجرا نہ ہوتو صحت کارڈز کا کیا فائدہ۔انھوں نے کہا کہ عوام کو صحت کارڈ کے فوائد حقیقی معنوں میں پہنچانے کیلئے گزشتہ دور کا واجب الادا پریمیم 68 کروڑ روپے موجودہ حکومت کو ادا کرنا پڑے گا۔