تھر میں طبی سہولیات کا فقدان، وزیرِاعظم نے نوٹس لے لیا

Last Updated On 21 October,2018 08:56 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے تھر میں طبی سہولیات کے فقدان کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر دو جدید موبائل ہسپتال اور چار ایمبولینسز فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تھر کے رہائشیوں کے لیے صحت کارڈ فراہم کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تھر میں طبی سہولیات کے فقدان کا نوٹس لیتے ہوئے دو جدید موبائل ہسپتال اور چار ایمبولینسز فوری طور پر فراہم کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

وزیر اعظم نے ہسپتال میں ڈاکٹروں کی دستیبابی بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ہسپتال میں ڈاکٹروں اور ادویات کی فراہمی پانچ سال تک یقینی بنانے کا حکم بھی دیا ہے۔

وزیراعظم کی تھر کے رہائشیوں کو صحت انصاف کارڈز فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تھر کے ہسپتال کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔