خطرہ ٹل گیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ایک بار پھر موخر

Last Updated On 22 October,2018 03:13 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا۔ وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ وصولیوں کا عمل بہتر ہونے تک بجلی کی قیمت نہیں بڑھانے دوں گا۔

 وزیر خزانہ اسد عمر نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ایک ماہ سے بجلی واجبات کی وصولیوں کا عمل بہتر بنانے کا کہہ رہے ہیں، نتائج نہیں مل رہے، وصولیاں بہتر ہونے تک بجلی کی قیمت بڑھانے نہیں دوںگا، بدھ کو ای سی سی کے خصوصی اجلاس میں اس معاملے پر غور ہوگا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کی ہے، اسے من و عن تسلیم نہیں کریں گے، عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کریں گے۔