بڑھتا ہوا ظلم بھارت کی مقبوضہ وادی میں شکست کا اعتراف ہے: فواد چوہدری

Last Updated On 22 October,2018 03:28 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ کشمیری اپنے حق خود ارادیت کا عالمی وعدہ پورا نہ ہونے کی وجہ سے بھارتی درندگی کا نشانہ بن رہے ہیں، بڑھتا ہوا ظلم بھارت کی مقبوضہ وادی میں شکست کا اعتراف ہے۔

وزیر اطلاعات فواد چودھری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں کا بہتا خون اقوام متحدہ کے ضمیر پر داغ ہے، بھارتی قابض افواج کی بندوق اور ظلم کا نشانہ عالمی ضمیر بن رہا ہے، کشمیری اپنے حق خود ارادیت کا عالمی وعدہ پورا نہ ہونے کی وجہ سے بھارتی درندگی کا نشانہ بن رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر کی ماؤں، بہنوں، بچوں، نوجوانوں اور ضعیفوں نے حریت کی تابندہ مثال قائم کی۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے دیرینہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا خواب پورا نہیں ہوسکتا، عالمی برداری اقوام متحدہ کے کشمیریوں سے کئے گئے اپنے وعدے کو پورا کرنے میں کرداراداکرے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، کشمیر میں شہید ہونے والے حریت پسند اصول اور سچائی کے دمکتے ستارے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے شہداءاس امر کا ثبوت ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے۔