مچھ: منی ٹرک اور پک گاڑی میں ٹکر، 6 افراد جاں بحق، 2 زخمی

Last Updated On 23 October,2018 11:59 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) مچھ کے قریب منی ٹرک اور پک گاڑی میں ٹکر کے بعد گیس سلنڈر پھٹنے سے گاڑیوں میں آگ لگ گئی، حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پٹرول سے بھرا ٹینک سبی لے جانیوالی والی پک اپ گاڑی نیشنل ہائی پر وے منی ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے کے بعد پک اپ گاڑی کا گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی، پیچھے سے آنیوالی دو وین اور پولیس چوکی کو بھی آگ لگ گئی۔

واقعہ میں 6 افراد جاں بحق اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے، حادثے کے بعد پولیس اور ایف سی کے جوان موقع پر پہنچ گئے، زخمیوں اور لاشوں کو سول ہسپتال مچھ کیا گیا جہاں شناخت کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

حادثے کے بعد دو گھنٹے تک قومی شاہراہ پر ٹریفک بلا رہی، ایف سی اور پولیس نے قومی شاہراہ کو ٹریفک کےلئے بحال کر دیا۔