دنیا نیوز نے آبی کانفرنس کی سب سے اچھی کوریج کی ہے: چیف جسٹس

Last Updated On 23 October,2018 03:18 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں دنیا نیوز کا پھر تذکرہ ہوا، چیف جسٹس نے پانی کی کمی کے ایشو پر دنیا نیوز کی تعریف کی۔

چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا دنیا نیوز نے آبی کانفرنس کی سب سے اچھی کوریج کی ہے، روزنامہ دنیا نے بھی چار صفحات پر مشتمل سپلیمنٹ شائع کیا۔ سپریم کورٹ نے آبی قلت پر اسلام آباد میں دو روز کانفرنس منعقد کی، جس میں آبی ماہرین نے پانی بحران کے خاتمے کیلئے مفید مشورے دیئے اور مستقبل کی حکمت عملی سے متعلق آگاہ کیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے کانفرنس کے افتتاحی اور اختتامی سیشن سے خطاب بھی کیا۔