ایوان میں نقصان کا اندازہ لگا رہے ہیں، ذمہ داروں کو دینا پڑیگا: پرویز الہٰی

Last Updated On 23 October,2018 03:03 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کبھی کسی اپوزیشن لیڈر نے اسپیکر کیلئے ایسے الفاظ استعمال نہیں کیے، ایوان میں نقصان کا اندازہ لگا رہے ہیں، ذمہ داروں کو دینا پڑے گا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تمام والدین بچوں کی اچھی تربیت کرتے ہیں، کچھ بچے والدین کی بات نہ مانے تو کیا کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا نوازشریف پر کرپشن کے تمام کیسز ان کی اپنی حکومت میں بنے، ایوان میں ہنگامہ کرنے والے 12 ارکان تھے، 6 کو معطل کیا گیا ہے۔