اسلام آباد: (دنیا نیوز) راولپنڈی میں تشدد کا شکار 11 سالہ ملازمہ بچی کنزہ کو دوبارہ میڈیکل ٹیسٹ کیلئے بے نظیر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
کم سن ملازمہ بچی کنزہ کو میڈیکل ٹیسٹ کیلئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ایلیٹ کمانڈوز کی تحویل میں ہسپتال پہنچایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کنزہ کی پسلیوں کے نیچے سوجن کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو رہی، ایکسرے اور آرتھوپیڈک کی رائے کیلئے دوبارہ میڈیکل ٹیسٹ کرایا جا رہا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق بچی نے بیان دیا ہے کہ اس کی مالکن سینے پر بیٹھ کر تشدد کرتی تھی۔