آرمی چیف سے قطری نائب وزیراعظم کی ملاقات، دو طرفہ امور پر بات چیت

Last Updated On 20 October,2018 03:00 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے ملاقات کی ہے۔ قطری نائب وزیراعظم نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو حاصل کامیابیوں اور خطے میں امن کیلئے کوششوں کو سراہا۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے قطر کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی سیکورٹی کی صورتحال بات چیت کی گئی۔

 اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے مثبت انداز میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق قطری نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ نے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کو حاصل ہونے والی کامیابیوں کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی جانب سے جاری کوششیں قابل ستائش ہیں۔

 

Advertisement