وفاقی کابینہ کی آج پھر بیٹھک، وزیراعظم دورہ سعودی عرب پر اعتماد میں لینگے

Last Updated On 25 October,2018 10:17 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، جس میں 5 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، ملک کی سیاسی اور اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم دورہ سعودی عرب پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے، وزیر خزانہ سعودی عرب کے اقتصادی پیکج پر بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں مختلف ممالک کیساتھ معاہدوں کی منظوری دی جائے گی، کابینہ مختلف عہدوں پر تقرریوں کی بھی منظوری دے گی۔ اپوزیشن کی مجوزہ اے پی سی سمیت دیگر امور زیر غور آئیں گے۔