پی آئی اے کی 80 ایئر ہوسٹسز فارغ

Last Updated On 26 October,2018 09:29 am

اسلام آباد: ( روزنامہ دنیا) قومی ایئر لائن پی آئی اے کی انتظامیہ نے 80 ایئر ہوسٹسز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس حوالے سے پی آئی اے انتظامیہ نے دو سال سے کنٹریکٹ پر کام کرنے والی مختلف سٹیشنز کی ایئر ہوسٹسز کے کنٹریکٹ منسوخ کر دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بے روزگار ہونے والی ایئر ہوسٹسز میں کراچی کی 24 لاہور کی 36، پشاور کی 3 اور اسلام آباد کی 8 ایئر ہوسٹسز شامل ہیں۔ اے وی پی فلائٹ سروسز نادیہ خان نے چھانٹیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے 1850 میں سے 1637 فضائی میزبان ڈیوٹی پرموجود ہیں۔

نادیہ خان کا کہنا تھا کہ فضائی میزبانوں کی قلت کی وجہ سے پی آئی اے کا فضائی آپریشن متاثر ہونے کا اندیشہ ہے، فضائی میزبانوں کی مکمل ٹریننگ پر لاکھوں روپے کے اخراجات آتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا موجودہ حکومت اپنے وعدے کے مطابق بے روزگار کرنے کے بجائے روزگار فراہم کرے۔
 

Advertisement