'بنی گالا تجاوزات کیس: جرمانہ کی عدم ادائیگی پر وزیراعظم کو عدالت پیش ہونا ہوگا'

Last Updated On 29 October,2018 04:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا سب سے پہلے وزیراعظم جرمانہ دیں، ورنہ عدالت میں پیش ہونا ہوگا، عمران خان دوسروں کیلئے مثال بنیں۔

سپریم کورٹ میں بنی گالہ تجاوزات کو ریگولرائز کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے کہا عمران خان نے تجاوزات سے متعلق مسئلہ خود اٹھایا تھا، اب وزیراعظم بننے کے بعد سب کچھ ان کے اختیار میں ہے، شام تک تجاوزات کو ریگولرائز کرنے کا مسئلہ حل کریں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو سیکریٹری داخلہ کی سربراہی میں آج اس معاملے پر اجلاس ہے، 4 بجےتک اجلاس کا تیجہ عدالت کو بتائیں۔ چیف جسٹس نے سی ڈی اے چیئرمین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا افسران آپ کو چلنے نہیں دیں گے، سی ڈی اے میں سب سے زیادہ گڑبڑ ہے، سی ڈی اے کو 10 روزکا وقت دیا تھا۔ عدالت نے بنی گالہ تجاوزات ریگولرائز کرنے کے معاملے پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔