پاکستان
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی سادگی مہم، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کراچی نے 10 گاڑیاں اور 3 موٹر سائیکلیں 1 کروڑ 29 لاکھ 59 ہزار روپے میں نیلام کر دیں۔
نیشنل ہائی وےاتھارٹی کے مطابق کراچی میں ہونے والی نیلامی میں 10 گاڑیاں اور تین موٹر سائیکلیں پیش کی گئیں۔ کراچی نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے دفتر میں ہونے والی نیلامی سے حکومت کو ایک کروڑ 29 لاکھ 59 ہزار کی رقم موصول ہوئی جسے قومی خزانے میں جمع کرا دیا جائے گا۔
اس موقع پر کئی خریداروں نے گاڑیوں کی خستہ حالی اور قیمتیں زیادہ ہونے کا شکوہ ظاہر کیا۔ اس سے قبل این ایچ اے اسلام آباد، پشاور، لاہور، ملتان، ایبٹ آباد اور سکھر میں گاڑیوں کی نیلامی کر چکا ہے جبکہ رواں ہفتے کوئٹہ اور گلگت بلتستان میں بھی گاڑیاں نیلامی کی لئے پیش کی جائینگی۔