شہباز شریف کی خواجہ آصف اور رانا ثنا سے ملاقات

Last Updated On 02 November,2018 02:32 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پارٹی رہنماوں خواجہ آصف اور رانا ثنا سے ملاقات کی ہے جس میں نیب کیسز پر تبادلہ خیال کے علاوہ انھیں حکومتی وفد سے ملاقات نہ کرنے کے فیصلے پر اعتماد میں لیا۔

سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے موجودہ صورتحال کے تناظر میں سینئررہنماؤں سےمشاورت کی اور انھیں پارٹی پالیسی سے آگاہ کیا۔ شہباز شریف نے نیب کیسز پر دونوں رہنماوں سے تفصیلی گفتگو کی اوران سے آئندہ پارٹی حکمت عملی پر مختلف نکات پر رائے بھی طلب کی۔اپوزیشن لیڈر نے حکومتی وفد سے ملاقات نہ کرنے کے فیصلے پر بھی اعتماد میں لیا۔

شہباز شریف ان دنوں آشیانہ ہاوسنگ سکیم میں ناجائز ٹھیکوں سمیت مختلف کیسز کی تحقیقات کے سلسلے میں نیب کے ریمانڈ پر ہیں۔