آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس، حمزہ شہباز کی نیب آفس میں ایک اور پیشی

Last Updated On 09 November,2018 09:22 pm

لاہور: (دنیا نیوز) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نیب میں ایک بار پھر پیش ہوئے، نیب کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثوں پر سوالات اور جوابات کئے گئے، حمزہ شہباز نے رمضان شوگر ملز کے متعلق جواب دینے سے گریز کیا۔

 صدر مسلم لیگ میاں شہباز شریف کے دونوں صاحبزادوں کو نیب لاہور نے طلب کیا۔ حمزہ شہباز اپنے کاغذات لیکر پہنچے جبکہ سلمان شہباز لندن میں ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے۔ نیب افسران نے حمزہ شہبازسے آمدن اور اثاثوں سے متعلق سوالات کیے۔

نیب افسران نے رمضان شوگر ملز کے متعلق سوالات پوچھے تو حمزہ شہباز نے جواب دیا کہ وہ اس بارے نہ تو جانتے ہیں اور نہ ہی ان کے پاس کوئی متعلقہ کاغذ ہے، شوگر ملز کے معاملات سلمان شہباز دیکھتے ہیں، جب وہ واپس آئیں گے تو وہ جواب دیں گے۔ نیب افسران نے 2 گھنٹے سے زائد حمزہ شہباز سے سوالات کئے جس کے بعد وہ واپس روانہ ہو گئے۔

 

Advertisement