فلیگ شپ ریفرنس: نیب کی جانب سے نئی دستاویزات احتساب عدالت میں پیش

Last Updated On 09 November,2018 03:18 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیب نے فلیگ شپ ریفرنس میں نئی دستاویزات پیش کر دیں۔ العزیزیہ ریفرنس میں پیر کو نواز شریف کا بیان قلمبند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، نیب نے فلیگ شپ ریفرنس میں یو کے سینیٹرل اتھارٹی کو لکھے گئے خطوط اور ملنے والے جواب کو احتساب عدالت میں پیش کر دیا۔ عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کا بیان قلمبند کرنے کیلئے 12 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی، احتساب عدالت نے ابتدائی 50 سوال دے دئیے۔

احتساب عدالت میں فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت دوران سابق وزیراعظم نوازشریف کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی گئی، تفتیشی افسر کا بیان مکمل ہونے پر العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو پیشگی سوالنامہ دینے سے متعلق بحث کی گئی۔

عدالت نے نیب کے اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ نواز شریف کو مرحلہ وار سوالنامہ فراہم کیا جائے گا، ابتدائی طور پر 50 سوال دیتے ہیں، باقی سوال پہلے سوالوں کے جواب آنے کے بعد دیئے جائیں گے۔

Advertisement