ن لیگ نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنیکی درخواست جمع کرا دی

Last Updated On 15 November,2018 01:26 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے آئندہ اجلاس کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست سپیکر آفس میں جمع کرا دی ہے۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر اجراء سے متعلق درخواست اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے آفس میں جمع کرائی گئی۔ درخواست پر خواجہ آصف، شذا خواجہ اور مریم اورنگزیب کے دستخط موجود ہیں۔

درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں شرکت کے لئے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں تا کہ وہ ایوان کی کارروائی میں شامل ہو سکیں۔