سپریم کورٹ: انور مجید، حسین لوائی کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنیکا حکم

Last Updated On 17 November,2018 01:02 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے انور مجید، اے جی مجید اور حسین لوائی کو کراچی سے پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ انور مجید کو پمز، اے جی مجید اور حسین لوائی کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے، جے آئی ٹی 10 دن میں رپورٹ مکمل کر کے سپریم کورٹ میں پیش کرے۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے جعلی اکاونٹس کیس کی سماعت کی۔ وکیل اومنی گروپ نے عدالت کو بتایا کہ اومنی گروپ نے 1.2 بلین سلک بینک، 1.8 بلین سمٹ بینک، 4.98 بلین نیشل بینک جبکہ 4.6 بلین سندھ بینک کو ادا کرنے ہیں، یہ ادائگیاں کیس اور پراپرٹی کی صورت میں کی جائے گی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے اگر مقررہ تاریخ تک ادائگیاں نہ ہوئی تو قانون کے تحت کاروائی کی جائے گی، جائیداوں کی قیمتوں کے حوالے سے تمام بینکوں کے سربراہان اپنے حلف نامے جمع کرائیں۔