ڈی جی خان میں ٹرانسپورٹ کا نیا منصوبہ، بسیں پرانی، عوام کو ماموں بنا دیا گیا

Last Updated On 17 November,2018 01:51 pm

ڈیرہ غازیخان: (دنیا نیوز) ڈی جی خان میں عوام کو ماموں بنا دیا گیا، اربن ٹرانسپورٹ کے نئے منصوبے پر پرانی بسیں چلا دیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے شہریوں کو محفوظ اور آرام دہ سفر کی سہولت ملے گی۔

انتظامیہ نے ڈی جی خان کے عوام سمیت وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھی ماموں بنا دیا، افتتاح کے نام پر تمام 10 بسیں پرانی چلا دی گئیں۔ عثما بزدار اس قدر سادہ نکلے کہ پرانی اور نئی کا فرق بھی سمجھ نہ آیا۔ انتظامیہ نے سن 2012 کی رجسٹرڈ بسیں دھو دھا کر وزیراعلیٰ پنجاب سے فیتہ کٹوا لیا۔ بسیں ڈیرہ غازی خان کے مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی۔

 

Advertisement