ہنگو: لوئر اورکزئی کے علاقہ کلایا بازار میں دھماکا، 30 جاں بحق،35 زخمی

ہنگو: لوئر اورکزئی کے علاقہ کلایا بازار میں دھماکا، 30 جاں بحق،35 زخمی

 ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکا کلایا بازار میں لگائے گئے جمعہ بازار میں ہوا، دھماکے میں 30 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 35 افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد ضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جمعہ بازار میں لوگوں کا بہت رش تھا، لوگ خریداری میں مصروف تھے کہ اس دوران دھماکا ہوگیا، امدادی ٹیموں نے لاشیں اور زخمیوں کو کلایا ہسپتال منتقل کر دیا۔