آرمی چیف نے 11 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

Last Updated On 23 November,2018 06:34 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 11 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 11 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے جبکہ 22 دہشتگردوں کو دی گئی مختلف سزائوں کی بھی توثیق کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دہشت گردی کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں‌ ہوئی: آرمی چیف قمر جاوید باجوہ

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد مسلح افواج سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے، موت کی سزا پانے والے یہ دہشت گرد مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے 25 اہلکاروں اور ایک شہری کے قتل میں ملوث تھے، دہشت گردوں کی کارروائی کے نتیجے میں 22 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

سزائے موت پانے والوں میں انور سلام، عرفان الحق، صاحبزادہ، نادر خان، امیر زیب، اظہار احمد، اکبر علی، محمد عمران، بادشاہ عراق، عزت خان اور امتیاز احمد شامل ہیں۔