چینی قونصلیٹ حملہ، آرمی چیف کا شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت

Last Updated On 23 November,2018 10:44 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں چینی قونصلیٹ پر دہشتگردوں کے حملے کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مادر وطن سے دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے خاتمے کے لیے ہم پرعزم ہیں، پاکستان رینجرز سندھ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پیشہ وارانہ مہارت کا ثبوت ہے۔