فٹ پاتھ پر سونے والوں کیلئے ٹینٹ لگائے جائیں: وزیراعظم کی وزیراعلیٰ کو ہدایت

Last Updated On 24 November,2018 01:38 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ فٹ پاتھ پر سونے والوں کیلئے ٹینٹ لگائے جائیں، کھانا پینا بھی مہیا کیا جائے، پناہ گاہ کی تعمیر مکمل ہونے تک سہولت فراہم کی جائیں۔

یاد رہے وزیر اعظم عمران خان نے لاہور میں شیلٹر ہوم پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے، اس منصوبے کے تحت وفاقی حکومت ملک کے بڑے شہروں میں 5 شیلٹر ہوم قائم کرے گی۔