کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب، سشما سوراج کی شرکت سے معذرت

Last Updated On 25 November,2018 06:34 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ میں 28 نومبر کو منعقد ہونے والی کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت پر شکر گزار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: کرتارپور راہداری سنگ بنیاد تقریب، بھارتی حکام کو دعوت نامے ارسال

انہوں نے لکھا کہ میں مصروفیت کی وجہ سے مقررہ تاریخ کو کرتارپور کا سفر نہیں کر سکتی، بھارتی حکومت کی نمائندگی وزیر خوراک ہرسمرت کوربیدل اور وزیر مملکت ایچ ایس پوری کریں گے۔ سشما سوراج نے کہا کہ امید ہے پاکستان راہداری کی تعمیر تیز رفتاری سے کرے گا۔

بعدازں بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے بھی کرتار پور کوریڈور کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت سے معذرت کر لی، امریندر سنگھ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو دعوت نامےکا جواب بھجوا دیا،وزیر اعلیٰ بھارتی پنجاب نے کنٹرول لائن کی صورتحال کو پاکستا نہ آنے کا من گھڑت جواز قرار دے دیا۔