نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں جیل ہوگی : اعتزاز احسن

Last Updated On 26 November,2018 10:35 am

اسلام آباد: ( روزنامہ دنیا ) پیپلزپا رٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نو از شریف نے پہلے ذرائع آمدن بتائے اب راہ فرار اختیار کر رہے ہیں، ان کے بیانا ت کے بعد بچنا مشکل ہے، لگتا ہے العزیز یہ کیس میں نواز شریف کو جیل ہو جا ئیگی، تبدیلی لانا موجودہ حکومت کے بس کے بات نہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ میں کسی کے جیل جا نے پر خوش نہیں تاہم لگتا ہے العزیز یہ کیس میں نواز شریف کو جیل ہو جا ئیگی، نواز شریف نے اسمبلی فلور پر اقبالی بیان دیا تھا اور عدالت میں کہا انہیں آرٹیکل 66 کے تحت استثنیٰ حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف نے اسمبلی فلو ر پر جھو ٹ بولا تھا تو عدالت میں بھی اپنے جھو ٹ پر قائم رہیں۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ نہ جا نے کون نو از شریف کو اسطرح کے مشورے دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 100روز میں اہداف حاصل کرنے کا دعویٰ کر کے پی ٹی آئی نے بونگی ماری، کوئی بھی حکو مت 100روز کے دوران اہداف حاصل نہیں کر سکتی، 100روز میں اہد اف صرف صدارتی نظام حکومت میں حاصل کئے جا سکتے ہیں۔