بینک کرپشن کیس: پی پی رہنما میاں خرم کو 9 سال قید، 5 کروڑ جرمانے کی سزا

Last Updated On 27 November,2018 08:28 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) احتساب عدالت اسلام آباد نے بینک کرپشن کیس میں پیپلزپارٹی رہنما میاں خرم رسول کو 9 سال قید اور 5 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے پیپلزپارٹی رہنما میاں خرم رسول کے خلاف بینک کرپشن کیس کا 22 نومبر کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے خرم رسول کو 9 سال قید اور پانچ کروڑ جرمانے کی سزا سنائی۔ ملزم کے خلاف نیب کی جانب سے 2009 میں بینک ڈیفالٹ کا ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔