کرتارپور بارڈر کھلنے سے پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئے گی، احسن اقبال

Last Updated On 27 November,2018 10:50 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیر داخلہ چودھری احسن اقبال نے کہا ہے کہ بارڈر کھلنے سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کرتارپور کی سکھ مذہب میں بہت اہمیت ہے، راہداری کھلنے سے دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر ہونگے۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کو نارووال کے لوگوں کو بھی اعتماد میں لینا چاہیے، ابھی تک حکومت تمام معاملات خفیہ انداز میں کر رہی ہے، کرتارپور بارڈر کھلنے سے نارووال کے لوگوں کو فائدہ ہوگا، نارووال بہترین باسمتی چاول پیدا کرتا ہے۔