اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے عہدے کا حلف اٹھالیا

Last Updated On 28 November,2018 08:57 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جسٹس اطہر من اللہ نے بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس اطہر من اللہ سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب میں وفاقی وزراء، ہائی کورٹس کے ججز، سینئر وکلاء اور اعلی سرکاری عہدیداران نے شرکت کی۔ حلف اٹھانے کے بعد چیف جسٹس اطہر من اللہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے جہاں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔