حکومت کا ہدف قوم کو بہتر پاکستان دے کر جانا ہے: صدر مملکت

Last Updated On 03 November,2018 01:16 pm

کراچی: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے نئے دور کے مطابق تعلیم کی فراہمی وقت کی ضرورت ہے، حکومت کا ہدف قوم کو بہتر پاکستان دے کر جانا ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے کراچی میں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کے تعلیمی نظام کو بہتر بنانا ترجیح ہے، عوام کے نئے دور کے مطابق تعلیم کی فراہمی وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا نجی شعبہ نادر افراد کے لیے بھی تعلیم کی فراہمی پر کام کرے، تعلیم کے شعبے کیلئے اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے سرکاری سکولوں کی بہتری کیلئے کام کیا، پاکستان نے ہمیں بہت کچھ دیا لیکن ہم اس کے جواب میں بہت کچھ نہیں کرسکے، ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ کا استعمال ترقی کیلئے بہت اہم ہے۔
 

Advertisement