آئی جی تبادلہ کیس: اعظم سواتی کو آج تحریری جواب جمع کرانے کی مہلت

Last Updated On 04 December,2018 11:40 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے آئی جی تبادلہ کیس میں اعظم سواتی کے وکیل کو جے آئی ٹی رپورٹ پر آج ہی جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دے دی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی کے خلاف آئی جی تبادلہ کیس کی سماعت کی۔ وکیل صفائی علی ظفر نے موقف اپنایا کہ وہ ملک سے باہر تھے، اس لئے جے آئی ٹی کی تحقیقات پر مبنی رپورٹ پڑھ کر جواب تیار نہیں کرسکے۔

وکیل صفائی علی ظفر نے عدالت سے کچھ وقت دینے کی استدعا کی اور کہا کہ وہ اپنا جواب آج ہی تیار کر کے جمع کرا دیں گے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔