'آرڈیننس کے ذریعے قانون سازی کے حکومتی عزائم کی مخالفت کریں گے'

Last Updated On 09 December,2018 09:02 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے آرڈیننس کے ذریعے قانون سازی کے حکومتی عزائم کی بھر پور مخالفت کریں گے۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے پیپلز پارٹی آرڈیننس کے ذریعے حکومت چلانے کی بھر پور مخالفت کرے گی، آرڈیننس کے ذریعے حکومت چلانے سے گریز کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کے بیانات سے لگتا ہے آمریت کے سائے منڈلا رہے ہیں۔ ملکی مفاد میں قانون سازی کے لیے پیپلز پارٹی حکومت کی حمایت پرتیار ہے، حکومت بلوں پر مشاورت کرے، پارلیمنٹ میں مکمل تعاون کیا جائے گا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ آرڈیننس کے اجرا پر حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے گا۔ انھوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی روایت پر عملدرآمد تک قائمہ کمیٹیوں کا حصہ نہیں بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی سو روزہ کارکردگی میں مرغی نے انڈے دیئے ہیں۔