ہم احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، فواد چودھری

Last Updated On 12 December,2018 10:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) لوگوں نے ہمیں احتساب کے لیے ووٹ دیا ہے لیکن اپوزیشن چاہتی ہے کہ ان کا احتساب نہ کیا جائے، ہم احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

دنیا نیوز کے پروگرام دنیا کامران کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ زرداری اور نواز شریف کے خلاف کیسز ہم نے نہیں بنائے، نیب میں چیئرمین سے لے کر چپڑاسی تک ہمارا لگایا ہوا نہیں، چیئرمین نیب کو پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے مل کر لگایا،
اپوزیشن کے پاس کوئی ایشو نہیں وہ تماشا لگاتے ہیں۔

فواد چودھری نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیسے ہو سکتا ہے کہ شہباز شریف بڑے بھائی کے منصوبوں کا آڈٹ کریں گے، یہ نامناسب بات ہے، ہم کہتے ہیں کہ نواز شریف کے پراجیکٹس کا ہم آڈٹ کریں گے، جس دن ہمارا پروجیکٹ آئے اس دن اپوزیشن آڈٹ کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریمانڈ کے باوجود شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے، اپوزیشن کا خطاب کو لائیو دکھایا جاتا ہے۔
 

Advertisement