عمران خان انسٹا گرام پر سرگرم افراد کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے

Last Updated On 13 December,2018 09:31 am

اسلام آباد: ( روزنامہ دنیا) وزیراعظم عمران خان فوٹو بلاگنگ سوشل سائٹ پر انتہائی سرگرم افراد کی فہرست میں دوسرے نمبر آگئے ہیں۔

ٹوِپلومیسی کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق پاکستانی کے وزیر اعظم عمران خان کا شمار دنیا میں انسٹا گرام پر سب سے زیادہ سرگرم اور فعال رہنماؤں میں ہوتا ہے۔

2018 میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی پاکستانی شخصیات

رپورٹ کے مطابق عمران خان ایک دن میں 10 سے زائد پوسٹ کر کے اور 9 لاکھ 92 ہزار 976 فالورز کے ساتھ انسٹاگرام پر فعال ترین رہنماؤں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ رپورٹ میں دی گئی فہرست کے مطابق برونائی حکومت کی وزارت اطلاعات دن میں اوسطاً 17 پوسٹس کر کے پہلے نمبر پر جبکہ کویت کی وزارت خارجہ دن میں 8 پوسٹس کر کے فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فالورز کے حساب سے انسٹا گرام پر بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔ نریندر مودی کے انسٹا گرام پر 14.8 ملین فالورز ہیں۔ فہرست میں دوسرے نمبر پر انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو اور تیسرے نمبر پر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔
 

Advertisement