خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

Last Updated On 14 December,2018 12:08 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلےکے جھٹکے کے پی کے علاقے بونیر، ملاکنڈ، سوات ، بٹگرام اور صوابی میں بھی محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان ریجن تھا، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 113 کلو میٹر تھی۔