”ہمیں آگے ہی جانا ہے“ اے پی ایس شہدا کی یاد میں نیا ترانہ جاری

Last Updated On 16 December,2018 07:52 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اے پی ایس شہدا کی یاد میں ایک نیا ترانہ جاری کر دیا ہے، جس کا ٹائٹل ”ہمیں آگے ہی جانا ہے“۔

 ”ہمیں آگے ہی جانا ہے“ کے ٹائٹل سے مثبت، دشمن کی چالوں میں نہ آنے، ساتھ رہنے اور آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

اس ترانے میں سب کو ملکی ترقی میں شامل ہونے، علم کے سورج کے طلوع ہونے، اپنے شہدا کو نہ بھولنے، ملکی یکجہتی اور ہم آہنگی کا پیغام دیا گیا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ہم دیرپا امن اور خوشحالی کی منزل ضرور پا لیں گے۔ قومیں جدوجہد سے بنتی ہیں، جو قومیں پرعزم ہوتی ہیں وہ کامیاب ہوتی ہیں، ہم کامیاب ہو رہے ہیں، ہم متحد اور پرعزم ہیں، انشا اللہ ہمارا دشمن کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔