شہباز کی لاہور روانگی منسوخ، طبی معائنے تک اسلام آباد رکھا جائیگا

Last Updated On 22 December,2018 11:38 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے طبی معائنہ تک انہیں اسلام آباد میں ہی رکھا جائے گا، میڈیکل بورڈ تشکیل کے بعد شہباز شریف کے طبی معائنے کی تاریخ دی جائے گی۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی اسلام آباد سے لاہور روانگی منسوخ کر دی گئی، شہباز شریف کو گزشتہ رات اسلام آباد سے لاہور منتقل کیا جانا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کو طبی معائنے تک اسلام آباد میں رکھا جائے گا۔

میڈیکل بورڈ شہباز شریف کا طبی معائنہ کرے گا، میڈیکل بورڈ تشکیل کے بعد شہباز شریف کے طبی معائنے کی تاریخ دی جائے گی۔ شہباز شریف اس وقت پولیس کی تحویل میں سب جیل میں ہیں، اپوزیشن لیڈر کی وزراء کالونی میں رہائش گاہ کو سب جیل کا درجہ دیا گیا ہے۔