آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کرسمس تقریب میں شرکت

Last Updated On 26 December,2018 10:24 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے چرچ کا دورہ کیا اور کرسمس تقریب میں شرکت کی، آرمی چیف کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی موجود تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی، مسیحی برادری نے شرکت پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ آرمی چیف نے مسیحی برادری کی جانب سے تعلیم اور صحت کی شعبوں میں فلاحی اداروں کی تعریف کی اور کہا مسیحی برداری کا مادر وطن کی حفاظت کیلئے کردار قابل تحسین ہے۔

آرمی چیف نے قیام پاکستان اور ترقی کے عمل میں مسیحی برادری کے کردار کو سراہا۔