جے آئی ٹی رپورٹس کیس اسٹڈی ہیں کہ ریاستیں کیسے ناکام ہوتی ہیں، وزیراعظم

Last Updated On 26 December,2018 09:41 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے پاناما پیپرز اور جعلی اکاؤنٹس کی جےآئی ٹی کی رپورٹس کو ریاستوں کی ناکامی اور قرض اور غربت میں اضافے کے حوالے سے ایک 'کیس اسٹڈی' قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے لکھا" عوامی پیسے کی چوری کیلئے طریقے حیران کن ہیں، عوامی خزانے کو جس طرح سے لوٹا گیا وہ ناقابل یقین ہے، پانامہ جے آئی ٹی اور جعلی اکاؤنٹس جے آئی ٹی رپورٹ ایک اسٹڈی کیس ہیں، دونوں رپورٹس سے پتہ چلا کہ کیسے ملک قرضوں میں ڈوبا۔

 وزیر اعظم عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان لوگوں پر حیرانی ہے جو دونوں رپورٹس پڑھنے کے باوجود لوٹ مار کرنے والوں کا دفاع کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے نیب ریفرنسز پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی جب کہ عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس میں سابق وزیراعظم کو بری کیا۔

 

 

Advertisement