وفاقی کابینہ کا اجلاس، چینی مارکیٹ میں بانڈز کے اجرا کی منظوری پر غور

Last Updated On 27 December,2018 02:32 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج جاری ہے، جس میں چین کی کیپیٹل مارکیٹ میں بانڈز کے اجراء کی منظوری دی جائیگی۔

 وفاقی کابینہ اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ کابینہ اسلامی بینکاری کے لئے بانڈز جاری کرنے کا بھی جائزہ لے گی۔ موبائل کمپنیوں کے لائسنسز کی تجدید کا معاملہ، سٹیل ملز کے لئے ضمنی گرانٹ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

ایف آئی اے کے لئے 5 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور وزارت تعلیم کے لئے بھی گرانٹ کی منظوری دے گی۔ کابینہ اجلاس میں فلسطین کے ساتھ صحت کے شعبے سے متعلق معاہدے کی منظوری دی جائے گی۔ اس کے علاوہ نیپرا کے چیئرمین اور ممبران کا تقرر بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔