پشاور: مکان کی چھت گرنے سے 3 بھائی جاں بحق، والدین زخمی

Last Updated On 27 December,2018 12:11 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاورمیں مکان کی چھت گرنے سے 3 بھائی جاں بحق جبکہ ماں اور باپ زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق، پشاور کے گنجان آباد علاقہ دین بہار کالونی میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق جبکہ والدین زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے ملبے تلے دبے افراد کو نکال لیا تاہم اس دوران 10 سالہ نصیب، 7 سالہ نصیر اور 3 سالہ ہدایت دم گھٹنے کی وجہ سے جاں بحق جبکہ والدین زخمی ہوچکے تھے جنہیں طبی امداد کےلیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر علاقے میں صف ماتم بچھ گئی، حادثے میں زخمی خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، جسے طبی امداد مہیا کی جا رہی ہے۔
 

Advertisement