پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ 31 دسمبر تک اپنے قومی شناختی کارڈ پر درج عارضی یا مستقبل پتہ کے مطابق اپنے ووٹ کا اندراج کرائیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق مختلف شہروں میں اس سلسلے میں ہیلپ لائن پر بھی متعلقہ معلومات فراہم کی گئیں ہیں۔
اس کے علاوہ ووٹر کی سہولت کے لئے 8300 پر میسج کر کے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔دریں اثناء سیکرٹری الیکشن کمیشن نے صوبوں کے چیف سیکرٹری ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے سیکرٹریوں کو بھی مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں ایکٹ 2017ء کی دفعہ 27پر عملدرآمد کے لئے کہا گیا ہے۔جس کے تحت انتخابی فہرستوں میں عارضی یا مستقبل پتہ کی بنیاد پر نام شامل کیا جا سکتا ہے۔