لاہور: ہال روڈ پر واقع دکان میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

Last Updated On 29 December,2018 01:22 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں ہال روڈ پر واقع دکان میں آگ لگنے کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان جل کر راکھ ہو گیا۔

صبح سویرے ہال روڈ پر واقع پلازے کی پہلی منزل میں موبائل ریپیرنگ کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، جس سے لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان خاکستر ہو گیا۔