ہائیر ایجوکیشن نے ڈی جی نیب شہزاد سلیم کی ڈگری کو درست قرار دیدیا

Last Updated On 29 December,2018 01:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی ڈگری کو درست قرار دے دیا۔ شہزاد سلیم کی ڈگریوں کی ایچ ای سی سے تصدیق شدہ کاپی دنیا نیوز نے حاصل کر لیں۔

ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی ڈگری کے معاملے پر ایچ ای سی نے تحقیقات مکمل کرلیں۔ ترجمان ایچ ای سی عیشا اکرام کا کہنا ہے ڈی جی نیب لاہور کی ڈگری 100 فیصد درست ہے، شہزاد سلیم نے ایم ایس سی کی ڈگری 2002 میں لی، ڈی جی نیب شہزاد سلم کی ڈگری کا کوئی مسئلہ نہیں، ان کی ڈگری ٹھیک ہے، شہزاد سلیم کی ڈگری کی تصدیق کرنے کے بعد متعلقہ محکمے کو آگاہ کر چکے ہیں۔