مری: ہوٹل میں بکنگ سے انکار پر اندھا دھند فائرنگ، منیجر شدید زخمی

Last Updated On 30 December,2018 01:46 pm

مری: (دنیا نیوز) مری میں ہوٹل کے کمروں کی بکنگ سے انکار پر ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، ہوٹل کا منیجر شدید زخمی ہوگیا، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوزنے حاصل کر لی۔

ملکہ کوہسارمری میں فائرنگ کی گونج، ہوٹل کے کمروں کی بکنگ سے انکار پر مقامی شہری مصہب خلیل مشتعل ہو گیا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں استقبالیہ پر موجود آصف نامی منیجر شدید زخمی ہوگیا۔

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کی، منیجر آصف کو پانچ گولیاں لگیں جسے راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہو گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا، ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔