آزادکشمیر: پونچھ میں ضمنی انتخابات کے دوران پولنگ کا عمل جاری

Last Updated On 30 December,2018 03:19 pm

مظفر آباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیرکے حلقہ ایل اے 19 پونچھ میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

انتخابات میں پیپلز پارٹی کے سردار یعقوب، مسلم لیگ ن کے سردار طاہر انور سمیت 6 امیدوار مدمقابل ہیں۔ حلقے میں ووٹرز کی کل تعداد 92 ہزار 427 ہے جن کے لئے 169 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔

امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے حلقے میں 2 ہزار پولیس اور 600 رینجرز اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
 

Advertisement