ملتان میں سلنڈر دھماکا، 4 افراد زخمی، ہسپتال منتقل

Last Updated On 01 January,2019 03:06 pm

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں سپیئر پارٹس کی دکان میں سلنڈر دھماکے میں 4 افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو نے زخمیوں کو نشتر ہسپتال کی ایمر جنسی منتقل کر دیا۔

گجر کھڈے کے علاقے میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے پرانے سپیئر پارٹس کی دکان پر اچانک گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دکان میں کام کرنے والے 4 افراد زبیر، عمران، زاہد اور عمران شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو کی جانب سے نشتر ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا، جہاں زیادہ جھلسنے کے باعث 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری طرف پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے، پولیس حکام کے مطابق گیس سلنڈر لیک تھا جس پر ویلڈنگ کے دوران شعلہ گرنے سے واقع پیش آیا۔