چودھری برادران کو ایل ڈی اے پلاٹس کیس میں کلین چٹ مل گئی

Last Updated On 04 January,2019 05:53 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے پرویز الہٰی اور شجاعت حسین کے خلاف تحقیقات بند کر دیں، ضمنی ریفرنس احتساب عدالت میں فائل کر دیا گیا۔

چودھری برادران کیخلاف ایل ڈی اے کے پلاٹس خریدنے کی انکوئری کرنے کے لیے ریفرنس احتساب عدالت میں فائل کر دیا گیا ہے۔ چودھری پرویز الہیٰ اور چودھری شجاعت حسین کیخلاف ایل ڈی اے سٹی میں پلاٹس کا کیس چل رہا تھا۔

چودھری برادران سے ان 28 پلاٹس سے متعلق تحقیقات کی گئیں۔ نیب تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ یہ پلاٹس چودھری برادران کے ملازم نے خریدے تھے۔ مرزا اسلم بیگ نے چودھری برادران کے گھر کا ایڈریس استعمال کیا۔

ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ چودھری برادران کے خلاف کوئی دستاویزی یا زبانی شواہد نہیں ملے، نیب نے سورس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے تحقیقات بند کر دیں۔
 

Advertisement