آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں 23 جنوری تک توسیع

Last Updated On 07 January,2019 11:24 am

کراچی: (دنیا نیوز) میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری، فریال تالپور سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 23 جنوری تک توسیع ہوگئی۔ انور مجید کی میڈیکل رپورٹ پیش کر دی گئی۔

 سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور، نمر مجید سمیت دیگر بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے۔ ملزمان کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ایف آئی اے کو حتمی چالان جمع کرانے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے کہا ہم سپریم کورٹ کی
اجازت کے بغیرمزید کارروائی نہیں کرسکتے۔

بینکنگ کورٹ میں راولپنڈی سے کیس کے مزید ملزمان عبد الغنی مجید اور حسین لوائی کو بھی لایا گیا لیکن رش اتنا تھا کہ ایف آئی اے اور پولیس حکام کو ملزمان سمیت کچھ دیر دروزاے پر ہی کھڑا رہنا پڑا۔

آصف علی زرداری روانہ ہوئے تو کارکنان نے نعرے بازی کی، دھکم پیل کے باعث جیالے بینکنگ کورٹ کے بورڈ پر ہی گر پڑے۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت سے کارروائی کی استدعا کی اور کہا رش کے باعث سکیورٹی کے مسائل بھی پیدا ہو رہے ہیں۔ انور مجید کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ جیل حکام کی جانب سے انکی میڈیکل رپورٹ بینکنگ کورٹ میں پیش کی گئی۔

 

Advertisement